اگلے ہفتے سے شروع ہوگی ایران میں بنی کورونا ویکسین کی مہم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379665-اگلے_ہفتے_سے_شروع_ہوگی_ایران_میں_بنی_کورونا_ویکسین_کی_مہم
ایران کے وزیر صحت نے ایرانی کورونا ویکسین کے انسانی تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کو ملک میں بنانے کے ساتھ ہی مناسب غیر ملکی ویکسین بھی 10 فروری تک ملک میں آ جائے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  •  اگلے ہفتے سے شروع ہوگی ایران میں بنی کورونا ویکسین کی مہم

ایران کے وزیر صحت نے ایرانی کورونا ویکسین کے انسانی تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کو ملک میں بنانے کے ساتھ ہی مناسب غیر ملکی ویکسین بھی 10 فروری تک ملک میں آ جائے گی۔

ڈاکٹر سعید نمکی نے نامہ نگاروں سے کورونا ویکسین کی در آمد پر انجام پانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ترجیحات کی بنیاد پر 10 فروری سے پہلے ویکسینیشن شروع کی جائے تاہم جب تک ہمیں قابل اعتماد اور خطرے سے خالی ویکسین نہیں ملتی تب تک یہ کام انجام نہیں دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ہماری بارگینگ اس لئے ہے کہ ہم موثر ویکسین درآمد کریں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کے بارے میں کہا کہ پروگرام کے مطابق فروری سے ہمارے ملک سمیت دیگر ممالک میں اس کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے اسی طرح ملک میں بنائی گئی ویکسین کے بارے میں بتایا کہ ہماری مقامی ویکسین نے ویکسینیشن کا اگلا مرحلہ پورا کر لیا ہے جس کو اگلے ہفتے سے لوگوں کو لگایا جائے گا۔