سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: ایرانی اسپیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379922-سامراجی_طاقتوں_پر_اعتماد_نہیں_کیا_جاسکتا_ایرانی_اسپیکر
ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۳ Asia/Tehran
  • سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا: ایرانی اسپیکر

ایران کے اسپیکر نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراجی  طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ۔

ایرنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کورونا وائرس کے پھیلاو اور ٹرمپ کی استکباری سوچ و عادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جو انسانیت سے عاری اور جن کے اندر غرور و تکبر پایا جاتا ہو۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے اورہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔