امام خمینی (رح) کی امنگوں سے تجدید عہد
ایران کی عدلیہ کے سربراہ اور دیگر حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے مزار مقدس پر حاضری دیتے ہوئے ان کی امنگوں سے تجدید عہد کیا۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی مناسبت سے منگل کی صبح ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی اور عدلیہ کے دیگر حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے مزار مقدس پر حاضری دیتے ہوئے ان کی امنگوں سے تجدید عہد کیا اور آپ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حضرت امام خمینی رح کی بے نظیر انقلابی، سیاسی، دینی اور علمی شخصیت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
بیالیس سال قبل بارہ بہمن مطابق یکم فروری کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔ امام خمینی رح کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں عشرہ فجر کے نام سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔