امریکی حکام کا اعتراف شکست ایرانی عوام کی فتح ہے ، صدر حسن روحانی
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں اور دباؤ کے ناکام ہونے کے بارے میں امریکہ کا اعتراف ایرانی قوم کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
صدر مملکت حسن روحانی نے پیر کے روز تیل اور گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کامیابی کی شکل میں حاصل ہوا ہے وہ ایرانی عوام کی استقامت اور عزم و ارادے کا مرہون منت ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بات کا یقین ہے کہ دنیا اور امریکہ، ایرانی قوم کے مقابلے میں جھکنے اور ظالمانہ پابندیاں اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔
صدر ایران نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت اب تک چار بار اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیاں ناکام ثابت ہوئی ہیں اور اس کا یہ اعتراف ایرانی قوم کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مغربی اور جنوبی ایران میں آذرایران آئل فیلڈ کی توسیع اور کنگان پٹرو ریفائنری نامی منصوبوں کا آنلائن افتتاح کیا ہے۔