Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کورونا ویکسین کی پیداوار کا ایک مرکز

ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ نوجوان ایرانی دانشوروں کی سعی و کوشش سے ایران دنیا میں کورونا ویکسین پیدا کرنے والے ایک مرکزی ملک میں تبدیل ہو جائے گا۔

ڈاکٹرسعید نمکی نے تہران کے باغ کتاب میں ڈھائی سو میٹر اونچا پرچم لہرائے جانے کے قومی جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی تاریخ، اسلام سے قبل اور بعد اور انقلاب کے بعد کے تین مراحل پر مشتمل ہے۔    

انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنی  قدیم تہذیب کی بنیاد پر زبان اور قدیم نوروز کی ثقافت کا تحفظ کیا ہے ۔ 

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ایران کا ایک تاریخی دن بارہ فروردین مطابق دو اپریل کا دن  ہے جس نے اس ملک کو استقلال ،  آزادی  اور خوداعتمادی  دی ہے۔  انھوں نے کہا کہ انقلاب سے قبل ایران میں بچوں اور اسی طرح بچوں کی پیدائش کے وقت عورتوں کی ہونے والی اموات، آج سے دس گنا زیادہ تھیں اور آج ایران کے دور دراز کے علاقوں میں بھی طبی مراکز قائم ہیں۔

سعید نمکی نے کہا کہ ایران میں کورونا وبا کے دور میں بھی حفظان صحت کی خدمات بخوبی پیش کی جا رہی ہیں جبکہ ایران ماسک درآمد کرنے والے ملک سے برآمد کرنے والے ملک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ٹیگس