Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
  • سات اپریل کو ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران میں بھی کورونا کی نئی لہر میں شدت آگئی ہے-

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے بیس ہزار سے زیادہ مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا پھیلنے کے حوالے سے اب تک کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار تین سو انیس کو اسپتال میں بھرتی کر لیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو ترانوے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ترسٹھ ہزار چھے سو ننانوے ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد انیس لاکھ چوراسی ہزار تین سو اڑتالیس ہے جبکہ سولہ لاکھ پچھتر ہزار آٹھ سو اکانوے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس