Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • 8 اپریل کو ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی کورونا کے وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کورونا سے مقابلے کی کمیٹی کی کئي نشستوں میں وزیر داخلہ نے شرکت نہیں کی اور فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چونکہ وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں اس لیے انھوں نے ان نشستوں میں شرکت نہیں کی ہے۔ دریں اثنا ایران میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی بیماری کے سبب ایک سو پچاسی لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز بتایا کہ ان افراد کی موت کے بعد ایران میں اس وبا سے مرنے والے افراد کی کل تعداد ترسٹھ ہزار آٹھ سو چوراسی ہو گئي ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے بائيس ہزار پانچ سو چھیاسی نئے مریض سامنے آئے اور اس طرح ایران میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بیس لاکھ چھے ہزار نو سو چونتیس ہو گئی ہے۔ ایران میں اب تک سولہ لاکھ چوراسی ہزار پانچ سو ستر لوگ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹیگس