Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی: دشمن کے متعدد فوجی مراکز پر میزائل و ڈرون حملے

 ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 4  آپریشن کی 87 ویں لہر میں مختلف فوجی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، اس کارروائی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ڈرون اڈے، اسلحہ سپورٹ گودام اور امریکی و اسرائیلی افواج کے ٹھکانے ہدف بنائے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے میں موجود 5 امریکی اڈوں سمیت اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے جنوبی، مرکزی اور شمالی حصوں میں کیے گئے، جن میں حیفا، کریات شمونہ، تل ابیب، بئر السبع اور دیمونا شامل ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان کارروائیوں میں عماد، قیام اور خرمشہر-4 جیسے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ خودکش ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ سپاہ کے مطابق یہ ایک مرحلہ وار اور مسلسل جاری رہنے والا مشترکہ آپریشن ہے، جو گزشتہ رات سے شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔
بیان میں اسرائیل کی جانب سے کویت کے ڈی سیلینیشن (پانی صاف کرنے) کے مراکز پر حملے کو غیر قانونی، غیر روایتی اور غیر انسانی اقدام قرار دیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید خبردار کیا کہ خطے میں موجود امریکی اڈے اور اسرائیلی فوجی و سکیورٹی مراکز ان کے نشانے پر ہیں، جبکہ مغربی ایشیا کے ممالک کو موجودہ صورتحال میں محتاط رہنے اور امریکی-صہیونی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس