Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب : بحریہ کے شجاع اور بہادر کمانڈر، علیرضا تنگسیری نے سالوں کی جدوجہد کے بعد شہادت کا رتبہ حاصل کیا

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای،  نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر علیرضا تنگسیری کی شہادت پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب کا پیغام یہ ہے : 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ولاتَحسبَنَّ الّذینَ قُتِلوا فی سبیلِ‌اللهِ اَمواتاً بَل اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقون
اور ہرگز ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں شہید ہوئے، مردہ گمان نہ کرو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے ہاں رزق پاتے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شجاع اور بہادر کمانڈر، علیرضا تنگسیری نے سالوں کی جدوجہد کے بعد شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ تنگستان کے اس دلیر فرزند، ایران کے بہادر سپاہی اور اسلام کے پاسبان کی شہادت، جو کہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں صوبہ بوشہر کے دلیر عوام، جنوبی علاقے کے نوجوانوں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور پوری ایرانی قوم کے لیے ایک عظیم اعزاز کی سند ہے۔ یہ قوم ہمیشہ ایران کے دفاعی استحکام اور آبی سرحدوں، بالخصوص خلیج فارس کی محافظ رہی ہے۔ اللہ کی رضا سے، یہ شہادت ایران کے بحری اقتدار اور مزاحمت کے راستے کو ماضی سے بھی زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائے گی۔
میں اس بہادر کمانڈر کی شہادت پر ان کے محترم خاندان، ان کے ساتھیوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور کمانڈروں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں خدا سے اس شہید کے لیے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای
10 فروردین 1405 (شمسی ہجری)
مطابق 30 مارچ 2026

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس