ایران: صوبے سیستان و بلوچستان میں دو سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i384534-ایران_صوبے_سیستان_و_بلوچستان_میں_دو_سرحدی_سیکورٹی_اہلکاروں_کی_شہادت
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی سیکورٹی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سراوان کے سرحدی علاقے میں دو سرحدی سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران: صوبے سیستان و بلوچستان میں دو سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی سیکورٹی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سراوان کے سرحدی علاقے میں دو سرحدی سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی سیکورٹی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے اپنے مشن کے دوران دو سرحدی سیکورٹی اہلکار فرسٹ لیفٹینینٹ سید ابوالفضل ہاشمی اور تھرڈ لیفٹینینٹ محمد نصیری شہید ہو گئے۔

ان دونوں سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کا تعلق اسی صوبے سیستان و بلوچستان سے تھا۔

صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی سیکورٹی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان دونوں سرحدی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور حملہ آوروں کے بارے میں تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔