Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران نے دہشت گردوں کی ٹولی تہس نہس کردی

ایران کے سیکورٹی اداروں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان وبلوچستان میں دہشت گردوں کے ایک ٹولی کو تہس نہس کردیا ہے۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس ھیڈ کوارٹر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دہشت گردوں کی ایک ٹولی، مذکورہ  فورس  کی انٹیلی جینس نگرانی اور تعاقب کا  شکار ہوگئی۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ، دہشت گردوں کی اس ٹولی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ، دہشت گردی کی ایک کارروائی کے لیے آمادہ ہورہی تھی۔

اس پیچیدہ  اور انٹیلی جینس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔  

ٹیگس