پاکستان؛ کوہاٹ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، سات افراد جاں بحق
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت چھے پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ حملے کی زد میں آ کر ایک راہ گیر بھی مارا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین زخمی پولیس اہلکاروں اور ایک زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel