May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • کوو ایران برکت ویکسین کی پہلی کھیپ کی رونمائی

حضرت امام خمینی رح کے فرمان پر عمل درآمد کی عاملہ کمیٹی کے چیئرمین نے ایرانی کورونا ویکسین کی پروڈکشن لائن سے تیار ہونے والی پہلی ویکسین کی تقریب رونمائی میں کہا کہ ہر مہینے تین کروڑ کوو ایران برکت ویکسین تیار کی جائے گی -

حضرت امام خمینی رح کے فرمان پرعمل درآمد کی عاملہ کمیٹی کے چیئرمین محمد مخبر نے کہا ہے کہ اس ویکسین کی پروڈکشن کے پہلے مرحلے کی کھیپ جو تین لاکھ کی تعداد میں ہے، منگل کے روز وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں ہم تین کروڑ تک اس ویکسین کو تیار کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیں گے، محمد مخبر نے یہ بھی کہا کہ اس ویکسین کے تجربات کے نتائج سو فیصد مثبت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی ویکسین تیار کئے ہیں اور ایرانی سائنسدانوں کی اس کاوش کوعالمی حلقوں میں خوب سراہا گیا ہے۔

 

ٹیگس