جب جنرل قاسم سلیمانی نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i386744-جب_جنرل_قاسم_سلیمانی_نے_غزہ_میں_فلسطینی_مجاہدین_سے_ملاقات_کی
شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کسی طرح غزہ جا کر فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۵:۱۷ Asia/Tehran
  • جب جنرل قاسم سلیمانی نے غزہ میں فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی

شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کسی طرح غزہ جا کر فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔

بشار ا لجعفری نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں فلسطینی امنگوں اور قوم کی حفاظت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غزہ کی سخت ناکہ بندی کے باوجود وہاں گئے اور انہوں نے فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔  

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کا ایسی حالت میں غزہ کا سفر یہ پیغام دیتا ہے کہ فلسطین، ایرانی قوم اور اس کے رہنماؤں کے ضمیر میں بسا ہوا ہے اور وہ صیہونی دشمن پر فلسطین کی فتح تک فلسطینی مزاحمت اور قوم کی  حمایت کرتے رہیں گے۔

اسی طرح بشار الجعفری نے فلسطین کے بارے میں شام کے موقف کے بارے میں کہا کہ شام، مسئلہ فلسطین کو اپنا اصل مسئلہ سمجھتا ہے، اس نے فلسطین کو چھوڑا نہیں ہے، بلکہ فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی ہر طرح کی حمایت کے لئے تیار ہے۔