Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ویانا میں ختم ہوگیا ہے اور مذاکرات کار وفود کے سربراہان اپنے اپنے ملکوں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

نیوز ایجنسی فارس کے مطابق مذاکراتی عمل کے جائزے کے لیے جاری  ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا  اجلاس ویانا میں ختم ہوگیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد عرصے تک مختلف سطح پر دو طرفہ اور چند جانبہ بات چیت کا جائزہ لینے کے لیے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس بدھ کی شام ویانا میں شروع ہوا تھا۔

اجلاس میں جامع ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں کے وفود کے سربراہوں نے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا۔ تمام وفود نے مذاکرات  میں اب تک ہونے والی پیشرفت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے، حل طلب مسائل کے بارے میں اختلافات دور کرنے کی غرض سے بات چیت کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں طے پایا ہے کہ مذاکرات کار وفود کے سربراہان ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں  کو واپس لوٹ جائیں گے اور چند دن بعد دوبارہ ویانا میں جمع ہوں گے۔ اس دوران ماہرین کی سطح پر بات کا سلسلہ ویانا میں بدستور جاری رہے گا۔

ٹیگس