Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • پیٹروکیمکل مصنوعات کی صلاحیت میں دوگنا اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زور دے کر کہا ہے کہ پیٹروکیمکل مصنوعات کی فروخت کی توانائی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

 صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ آج پیٹروکیمکل مصنوعات کی فروخت کی صلاحیت تقریبا بائیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایران کے صدر نے کہا کہ روزانہ چھپن ملین لیٹر پیٹرول کی پیداوار ، ایک سوسات ملین لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی پیداوار جو ستانوے ملین لیٹر تھی آج ایک سو سینتیس ملین لیٹر ہوگئی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ حکومت کے کارکنوں کو آئندہ ہفتے بھی پہلے دن کی طرح کام کرنا چاہئے اور منصوبوں کو مکمل کرنا چاہئے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امید ہے کہ انتخابات نہایت اچھے ڈھنگ سے منعقد ہوں گے اور عوامی مشارکت بھی اچھی ہوگی ۔   

 

ٹیگس