Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران،  گراس اسکینگ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے

ورلڈ اسکی ریزورٹ کمپلکس کے سربراہ نے کہا کہ دیزین اسکی ریزورٹ میں تربیتی کیمپوں کا آغاز ہو گيا ہے۔

 گراس اسکینگ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کا ستمبر میں ایران کی دیزین اسکی ریزورٹ میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 15 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان خبر صوبے البرز میں واقع بین االاقوامی دیزین اسکی ریزورٹ کمپلکس کے سربراہ "صادق کلہر" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے دیزین اسکی ریزورٹ میں تربیتی کیمپوں کا آغاز ہوگيا ہے۔

صادق کلہر نے کہا کہ گراس اسکینگ ورلڈ کپ کے مقابلوں کے فائنل میں لگ بھگ 45  افراد منجملہ خاتون کھلاڑی، سپرلیگ، اسپیڈ، بگ اسپیل اور اسمال اسپیل کے حصوں میں مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں ایران، آسٹریا، جرمنی، چیک، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، فرانس، سلوواکیا، ترکی، سوئڈن اور جاپان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

صادق کلہر نے مزید کہا کہ دیزین اسکی ریزورٹ میں ٹولپس فیسٹیول کا بھی آغاز ہوگیا ہے جس میں 12 ملین پھول بشمول دنیا کے پہاڑوں کا سب سے بڑا پھول، موجود ہیں اور یہ فیسٹیول موسم گرما کے آخر تک جاری رہے گا۔

 واضح رہے کہ دیزین اسکی ریزورٹ، دارالحکومت تہران کے جڑواں شہر کرج کے شمال مشرق میں 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

 

ٹیگس