Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران فلم گورکن، کوئنز ورلڈ فلم ایوارڈ کے لیے منتخب

ایرانی فلم ’گور کن‘ عالمی شہرت کا سلسلہ جاری رکھتے ہو‏ئے امریکہ کے کوئنز ورلڈ فلم فیسٹول کے لیے منتخب ہو گئی ہے۔

ہدایت کار کاظم ملائی کی تیار کردہ فلم ’’گور کن‘‘ کوئنز ورلڈ فلم فیسٹول کے لیے نامزد بہترین فلموں کی فہرست میں شامل کر لی گئی ہے۔

فلم ’’گور کن‘‘ اب تک دنیا کے اٹھائیس فلمی میلوں میں حصہ لے چکی ہے اور اس فلم نے تیرہ عالمی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ ایرانی فلم ’’گور کن‘‘ کو گزشتہ ماہ امریکہ کے ریور سائڈ فلم فیسٹیول کے دوران ’بہترین فلم‘، ’شائقین کی پسندیدہ فلم‘ اور ’بہترین خاتون اداکارہ‘ کے تین ایوارڈ دیئے گئے۔

کوئنز ورلڈ فلم فیسٹیول تیئیس جون سے تین جولائی تک امریکہ کے شہر نیویارک میں ہوگا۔ فلم ’’گور کن‘‘ کی کہانی ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی دوسری شادی سے قبل زندگی کے سخت دور کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

ٹیگس