ایران/عمان وزرائے خارجہ کی گفتگو، ایٹمی مذاکرات کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال
Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب سے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور اگلے دور کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اب سے چند گھنٹے قبل اعلان کیا کہ ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو منعقد ہوگا۔
یہ مذاکرات جنیوا میں منعقد ہوں گے۔
وزیر خارجہ عراقچی نے بھی اتوار کو سی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمعرات کو اسٹیو وٹکاف سے مذاکرات متوقع ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel