عراقچی کا اسٹیو وٹکاف کو دوٹوک جواب: ایرانی ہتھیار نہیں ڈالتے
اسٹیو وٹکاف کی اس بات پر کہ ٹرمپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ایرانی ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے، وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سخت جواب دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عراقچی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ "آپ یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے؟ کیونکہ ہم ایرانی ہیں"۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اتنے جنگی جہازوں کو مغربی ایشیا کی جانب بھیجے جانے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کے تعینات ہونے کے باوجود ایران امریکہ کے سامنے پسپائی کیوں اختیار نہیں کرتا؟
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel
\یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے دھمکی آمیز بیانات اور اقدامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے فرمایا تھا کہ طیارہ بردار جنگی جہاز سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہیں جو اس جہاز کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتے ہیں۔