Feb ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے ریزورٹ پر مسلح حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک

امریکی خفیہ سروس نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے حفاظتی حدود میں داخل ہونے والے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایسوسی ایٹڈ پریس سے آئی آر این اے کے مطابق، امریکی خفیہ سروس نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) ایک بندوق بردار شخص کو اس وقت ہلاک کردیا گیا تھا، جب وہ فلوریڈا میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ نجی کلب کے حفاظتی دائرے میں داخل ہونے کی کوشش  کر رہا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

یہ واقعہ فلوریڈا کے پام بیچ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں پیش آیا۔ اگرچہ ٹرمپ اکثر اپنی ہفت وار چھٹیاں اس بیچ ریزورٹ میں گزارتے ہیں لیکن جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں تھے۔

امریکی خفیہ سروس کے ایک بیان کے مطابق، اس شخص کو مار-ا-لاگو اسٹیٹ کے شمالی دروازے کے قریب دیکھا گیا تھا جب اس کے پاس "جو شاٹ گن اور ایک گیلن ایندھن تھا۔" مرنے والے کی شناخت کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹیگس