آج میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے: رہبر انقلاب اسلامی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i388113-آج_میدان_ایرانی_عوام_کے_ہاتھ_میں_ہے_رہبر_انقلاب_اسلامی
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آج کا دن ایرانی قوم کا دن ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • آج میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آج کا دن ایرانی قوم کا دن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اپنا ووٹ کاسٹ کاست کیا۔

اس موقع پر ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے وہاں موجود تھے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد رہبر انقلاب سلامی نے فرمایا کہ آج میدان ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہے جو اپنے ووٹوں کے ذریعے ملک کے مستقبل اور اسی طرح کئی برس کیلئے ملک کے بنیادی ترین عہدے کا تعین کر رہے ہیں، لہذا آج کا دن ایرانی قوم کا دن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسی حقیقت کے پیش نظر عقل انسانی کا تقاضہ ہے کہ پوری قوم اس ملی آزمایش میں بھرپور طریقے سے شریک ہو، یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابات کے نتیجے میں سب سے پہلے خود عوام کو فائدہ ہوگا اور حکومت ایران بین الاقوامی سطح پر اس کا بھر پور فائدہ اٹھا سکے گی۔