Jun ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • حکومت کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہئے: سید ابراہیم رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ میری حکومت میں کام کرنے کی شرط یہ نہیں ہے کہ مجھے خوش کیا جائے بلکہ عوام کی عزت و وقار کی حفاظت کی جائے۔

انہوں نے منگل کی شام حرم امام رضا علیہ السلام کے زائرین اور مجاورین سے خطاب میں کہا کہ سبھی کو یہ جان لینا چاہئے کہ عوام کی عزت و وقار کی حفاظت ہونی چاہئے اور کسی کو بھی عوام کی عزت کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے۔

 سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ امام کے مقدس وجود کی شناخت کے موضوع میں سب سے اہم چیز ایک ظاہری ہے اور دوسری امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی ولایت کی شناخت ہے۔

نو منتخب صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمارے شہداء سب سے پہلے کرامت کے درجے پر پہنچے پھر شہادت کے درجے پر فائز ہوئے، کہا کہ اس طرح کے انسان، کرامت والے انسان ہوتے ہیں اور پیغمبر اور امام اس دنیا میں تشریف لائے تاکہ ابوذر، سلمان اور مقداد جیسے افراد تیار کریں جو خدا کے علاوہ کچھ بھی نہ دیکھیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی نظام میں حکومت عوام کی خدمت گزار ہوتی ہے، ان پر احسان نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت میں عہدیداروں کو عوام کا خدمت گزار ہونا چاہئے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس