Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کیوبا ویکسین پیداواری مرحلے میں داخل

ایران اور کیوبا کے تعاون سے تیار ہونے والی کورونا ویکسین پیداواری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے صحت کمیشن کے رکن ہمایون سامیاح نے ایران کیوبا مشترکہ ویکسین کے نتائج کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویکسین کی صنعتی پیمانے پر پیداوار بہت جلد شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک تیار کی جانے والی دیگر ویکسین کے ساتھ ساتھ ایران کیوبا ویکسین بھی قومی ویکسینیشن پروگرام میں شامل ہوجائے گی۔

ہمایوں سامیاح نے کہا کہ قومی ویکسینیشن پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے میں پوری آبادی کو کورونا کے مقابلے میں تحفظ فراہم کیا جائے گا اور بیماری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے صحت کمیشن کے رکن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور کیوبا کے درمیان ویکسین سازی کے شعبے میں تعاون آئندہ میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا پاستور انسٹی ٹیوٹ ویکسین سازی کے میدان میں شاندار ماضی کا حامل ہے۔

ٹیگس