روس، ماسکو میں گھڑ سواری کے مقابلوں میں ایرانی خواتین فائنل میں پہنچیں
روس میں ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلوں میں ایران کی وومین ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
ماسکو میں منعقدہ ٹین ایجر کے مقابلوں میں"میہن خاکی" اور "مہتا ہاشمی نژاد" نے dressage کے شعبے میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خواتین کی قومی گھڑسواری ٹیم کی خاتون ہیڈ کوچ "ثمینہ اشتیاقی" نے اس حوالے سے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی لڑکیوں نے روس، ازبکستان اور کرغیزستان کی قومی ٹیموں کیخلاف مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے فائئل میں پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 27 برسوں کے بعد کسی بین الاقوامی مقابلے میں dressage کے شعبے میں ایرانی خواتین کی قومی گھڑسواری ٹیم کی پہلی شرکت ہے اور فائنل مرحلوں کا انعقاد اگلے اتوار کو ماسکو میں واقع میکسما پارک کمپلیکس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ یوریشین بین الاقوامی گھڑسواری مقابلوں کا 10 ممالک کی شرکت سے تین کیٹگری میں روس کی میزبانی میں انعقاد کیا جا رہا ہے؛ تاہم اسلامی جمہوریہ ایران نے کورونا وبا کی وجہ سے صرف ٹین ایجر کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔