قیاس آرائیوں پر لگام، رہبرانقلاب اسلامی نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی دوسری ڈوز بھی لے لی+ ویڈیو+ تصاویر
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کووایران برکت کی دوسری ڈوز بھی لے لی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے 23 جولائی بروز جمعہ ایرانی کورونا کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا کر ساری غلط فہمیوں پر لگام لگا دی۔
انقلاب اسلامی کے دشمنوں نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کے خلاف جم کر پروپیگینڈے کئے اور عوام کو اس سے دور رہنے اور نہ لگوانے کا صلاح و مشورہ تک دے ڈالا لیکن رہبر انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر اپنے اقدام سے دشمنوں کی ساری سازشوں پر پانی پھیر دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ساختہ کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی پہلی ڈوز 25 جون کو لگوائی تھی۔ یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین نے تیار کی ہے اور حال ہی میں اس ویکسین کے عام استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا یہ ویکسین ترانوے فیصد سے زیادہ موثر واقع ہوا ہے۔
کوو ایران برکت ویکسین کے پیداواری منصبوبے کے سربراہ حسن جلیلی نے کہا ہے کہ اس ایرانی ویکسین کے سلسلے میں جو تجربات کئے گئے ہیں ان کے مطابق کوو ایران برکت ویکسین کے نتائج ترانوے فیصد سے زیادہ کامیاب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کا تیسرا ٹرائل مکمل ہونے پر ہی اس کے کامیاب اثرات کے بارے میں کوئی بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے۔
حسن جلیلی نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر تہران اور البرز کے صوبوں میں، ان تمام افراد کو دوسرا ڈوز دے دیا جائے گآ جن کو پہلا ڈوز دیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ ہفتے ایران کے تمام صوبوں میں یہ اقدام عمل میں لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے، کئی طرح کے ویکسین تیار کئے ہیں اور ایران کے اس اقدام کو عالمی برادری نے بھی خوب سراہا ہے۔