Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran

ایران کی قومی ٹیم کے مایۂ ناز فٹبال کھلاڑی مہدی طارمی ہیں جو پرتگال کے پورٹو کلب میں بھی کھیلتے ہیں۔ انہوں نے یورپ کی فٹبال چیمپیئن شب میں چیلسیا کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک حیرت انگیز گول کیا جو یورپ کا "گول آف دا ایر" قرار پایا۔

یورپی فٹبال ایسوسی ایشن یوفا کے مطابق، یورپین چیمپئن شپ دو ہزار بیس کے کوارٹر فائنل میں پورٹو کے فارورڈ کھلاڑی مہدی طارمی کا حریف ٹیم چیلسی کے خلاف گول، سیزن کا بہترین گول قرار پایا ہے۔

یوفا کی ویب سائٹ کے مطابق، سال کے بہترین گولز کے درمیان مہدی طارمی کے بائیسکل کک گول کو سب سے زیادہ تیس فی صد ووٹ ملے۔

رائے شماری میں، اطالوی کھلاڑی لورینزو کا بیلجیم کے خلاف گول اور گلاسکو رینجرز کے کمارروف  کا اسٹینڈر لیج کے خلاف گول دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ 

 فیڈریشن میں فیصلے کے وقت انکے گول کو تیس فیصد سے زائد ووٹ ملے اور یوں ان کا گول سال کے سب سے اچھے گول کے طور پر چُن لیا گیا۔

ٹیگس