Jan ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • دشمن کی برہمی، ہمیں ایٹمی ترقی سے روکنے میں ناکامی کی علامت: ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ کا بیان

ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ دشمن کی برہمی اس بات کی علامت ہے کہ وہ ہمیں ایٹمی ترقی سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے مذکورہ بات تہران میں چھٹی لیزر، فونیٹک اور کوانٹم ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دشمن کے حملے تیز ہوگئے ہیں اور اس کی برہمی سے اس حقیقت کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دشمن ہمیں ترقی و پیش رفت سے روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

محمد اسلامی  نے کہا کہ ملک کی بجلی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں ایٹمی بجلی گھروں کی تعداد میں تین گناہ اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کی رفتار برقرار رہی تو آئندہ 5 سال میں یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائيں گے۔

 

ٹیگس