ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390648-ایرانی_اولمپک_کمیٹی_کے_سربراہ_کی_عالمی_اولمپک_کمیٹی_کے_سربراہ_سے_ملاقات
ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سید رضا صالحی امیری نے، عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ سے ملاقات کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ سید رضا صالحی امیری نے، عالمی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ سے ملاقات کی ہے۔

سید رضا صالحی امیری نے تھامس باخ کے ساتھ ملاقات میں انہیں کرونا کے پھیلاؤ کے دوران ٹوکیو اولمپک کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم ایونٹ کے حوالے سے ایران کی وزارت کھیل، قومی اولمپک کمیٹی اور کھیل کی مختلف فیڈریشنوں نیز ذرائع ابلاغ کے درمیان اعلی سطح کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے اولمپک دستے کے سربراہ نصراللہ سجادی اور ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر بین الاقومی امور فرید فتاحیان بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ نے اس موقع پر ٹوکیو میں اعلی ایرانی عہدیداروں کی موجودگی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کے دور میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایران اور عالمی اولمپک کمیٹی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔