Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تمام تیاریاں مکمل

ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب آج جمعرات کو منعقد ہوگی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب ایران کے وقت کے مطابق آج شام 5 بجے منعقد ہوگی۔

ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی پر وقار تقریب ایران کی پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود اس تقریب میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کی کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم  رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداران ، نمائندے اور اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے ارکان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔

سحر اردو ٹی وی کے ناظرین آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب ٹی وی چینل کے علاوہ سحر اردو کی ویب سائٹ پر موجود LIVE  لینک کے ذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔

ٹیگس