اسرائیل کو ایران کا انتباہ ؛ ہمیں نہ آزمانا !
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i390884-اسرائیل_کو_ایران_کا_انتباہ_ہمیں_نہ_آزمانا_!
ایران کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو ایران کا انتباہ ؛  ہمیں نہ آزمانا !

ایران کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے صیہونیوں سے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف فوجی اقدام کی صیہونی حکومت کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب ایران کو بے شرمی سے فوجی حملے کی دھمکی دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شرارتی سلوک، مغرب کی اندھی حمایت کی وجہ سے ہے۔

ایران کے سفارتکار کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت ایران کو نہ آزمائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے پہلے بحر عمان اور خلیج فارس میں کشتی کے ساتھ ہونے والے حادثے کو مشکوک قرار دیا ۔