Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی ریاست سے تعلقات میں فروغ کا ناکام مشن

حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں کی اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل "علی شمخانی"  نے ایسے ہراقدام کی مذمت کی ہے جو صیہونی غاصبانہ قبضے کے استحکام اور اس میں توسیع کا سبب بنے، انہوں نے بعض عرب ممالک کی طرف سے صیہونی  ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے شیطانی منصوبے پر عمل کو ایک شکست خوردہ اقدام قرار دیا ہے۔

  ایڈمیرل "علی شمخانی" نے ہفتے کے روز  "زیاد النخالہ" اور "اسماعیل ہنیہ" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے "سیف القدس" کارروائی میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے صہیونی ریاست کی شکست میں کلیدی کردار ادا کرنے پر جہاد اسلامی تحریک اور حماس کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے صہیونی غاصبوں کے چنگل سے  قدس شریف کو آزاد کرانے کے لیے فلسطینی عوام کی 70 سال سے زیادہ مزاحمت اور جہاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کی نئی نسل صہیونی ریاست کے تسلط کیخلاف زیادہ مضبوط اور متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن کے سائبر اقدامات کو ناکام بنانے کیلئے اسلامی مزاحمت کو اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا جبکہ مزاحمتی قوتوں کے ہم آہنگی کو برقرار اور مضبوط بناتے ہوئے صیہونی حکومت کے سیاسی، سلامتی اور سماجی مذموم اقدامات سے دنیا کو آگاہ کرنا بھی بے حد ضروری ہے۔

ٹیگس