Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ویکسین کی دوسری پروڈکشن لائن تیار، تیسری ایک ماہ بعد

ایرانی کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی تیسری پروڈکشن لائن اگلے ماہ جبکہ دوسری پروڈکشن لائن عنقریب اپنا کام شروع کردے گی۔

یہ بات برکت میڈیسن گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حمید رضا جمشیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کی تیسری پروڈکشن لائن آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر کام شروع کردے گی۔

حمید رضا جمشیدی کا کہنا تھا کہ تیسری پروڈکشن لائن کے افتتاح کے بعد ہماری پیداواری گنجائش ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے دو کروڑ ڈوز تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوو ایران برکت کی دوسری پروڈکشن لائن بھی تقریبا آمادہ ہے اور جلد پیداواری مرحلے میں داخل ہو جائے گی جبکہ تیسری پروڈکشن لائن کے لیے لازمی وسائل اور آلات نصب کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری ایک پروڈکشن لائن کی پیداواری گنجائش ساٹھ سے اسی لاکھ ڈوز ہے اور اب تک کوو ایران برکت کی تقریبا دو کروڑ دولاکھ ڈوز وزارت صحت کو فراہم بھی کی جاچکی ہیں۔

کوو ایران برکت میڈیسن گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے مطابق ہماری تیار کردہ ویکسین کم ترین ذیلی عارضے کی حامل ہے اور اسے عالمی ادارہ صحت میں رجسٹرڈ کرانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

ٹیگس