Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • کورونا کے خلاف بھرپور جنگ پر صدر رئیسی کی تاکید

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے وزیر صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اور مریضوں کے علاج و معالجے کے سلسلے میں تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے۔

صدر مملکت نے وزیر صحت اور اسی طرح صوبے خراسان رضوی کے گورنر سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے پورے ملک اور اسی طرح صوبے خراسان رضوی میں کورونا کی صوروت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ضروری تدابیر اختیارکئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔۔

سید ابراہیم رئیسی نے کورونا کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر اور مریضوں کے علاج و معالجے کے سلسلے میں تمام توانائیوں کو بروئے کار لائے جانے پر تاکید کی اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں۔

ٹیگس