کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان کو سونے کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i391760-کشتی_کے_عالمی_مقابلے_میں_ایرانی_پہلوان_کو_سونے_کا_تمغہ
نوجوانوں کی کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان امیر رضا دہ بزرگی نے طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان کو سونے کا تمغہ

نوجوانوں کی کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان امیر رضا دہ بزرگی نے طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔

سنیچر کو روس کے شہر اوفا میں نوجوانوں کی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پچپن کلو کے وزن میں ایران کے پہلوان امیر رضا دہ بزرگی کا مقابلہ ازبکستان کے علی مردون عبداللہ یف سے ہوا۔

امیر رضا دہ بزرگی نے یہ مقابلہ تین ایک سے جیت کے اپنے وزن کے گروپ میں طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔

دوسری طرف ترسٹھ کلو وزن کے مقابلے میں ایران کے ایمان محمدی نے رومانیہ کے مانوئل استویچا کو آٹھ صفر سے شکست دے کر کانسی کا طمغہ جیت لیا۔ نوجوانوں کی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے کا فائنل سنیچر کو روس کے شہر اوفا میں انجام پایا۔