Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran

ایرانی پہلوان علی اکبر یوسفی نے گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں 130 کیلو وزن میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پہلوان علی اکبر یوسفی نے گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے کے 130 کیلو وزن کے فائنل مقابلے میں روسی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ 

ناروف کے شہر اسلو میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان نے اپنے روسی حریف پہلوان کو 5-1 پوائنٹ سے شکست دے دی اور اس طرح سے انہوں نے پہلی بار بڑے وزن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ 

اس سے پہلے ایران کے ایک اور پہلوان محمد ہادی ساروی نے 97 کیلو وزن کے فائنل مقابلے میں اپنے ہنگری کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ 

ٹیگس