Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • تبادلہ کے بغیر اسرائیلی رہائی ممکن نہیں: القسام بریگيڈ

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگيڈ نے صیہونی حکومت کے نام ایک پیغام میں واضح کردیا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ تبادلے کے معاہدے پر اتفاق ہے اور فوجی دباؤ شکست کا باعث بنے گا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے منگل کی شام اپنے مواصلاتی چینلز پر چند لسانی میڈیا پیغام جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گيا ہے کہ تبادلے کا معاہدہ قیدیوں کی آزادی اور زندگی ہے، اور فوجی دباؤ ان موت اور شکست پر منتج ہوگا۔ 

عربی، عبرانی اور انگریزی زبان میں شائع  ہونے والے یہ پیغام جیسے "وقت ختم ہو رہا ہے" اور "تماری حکومت جھوٹ بول رہی ہے"  جیسے ہیش ٹیگ کے ساتھ شائع کیا گيا ہے۔

ٹیگس