سرجھکانا ہماری عادت نہیں، صدر ایران
صدر ایران نے کہا ہے کہ دنیا دباؤ ڈال کر ہمیں جھکانا چاہتی ہے۔ لیکن سرجھکانا ہماری فطرت میں نہیں ہے۔
سحرنیوز/ایران: یہ بات انہوں نے منگل کے روز عالمی چیمپئن شپ جیتنے والی قومی فری سٹائل اور گریکو رومن ریسلنگ ٹیموں کے اعزاز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صدر نے کہا کہ میڈل جیتنے والے نوجوان کھلاڑیوں اور ٹیم مینیجروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملک کی سربلندی اور ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا دباؤ ڈال کر ہمیں جھکانا چاہتی ہے لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ سرجھکانا ہماری فطرت میں شامل نہیں۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک وطن کا دفاع کرتے رہیں گے اور سر نہیں جھکائیں گے۔
صدر مملکت نے ملک پر عائد اقتصادی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اندرونی توانائیوں اور داخلی وسائل سے استفتادہ کرکے مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائيں گے۔