Oct ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • شمس تبریز اور مولانا رومی ایرانی تہذہب و ثقافت کی بلند ترین چوٹیاں ہیں: صدر ایران

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شمس تبریز اور مولانا رومی کو ایرانی تہذہب و ثقافت کی بلند ترین چوٹیاں قرار دیا ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ان شخصیات کی روحانی اور فکری میراث صدیوں سے انسانیت کو روشنی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے "شمس و مولانا کانفرنس" کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دونوں عظیم صوفی شخصیات نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے لیے محبت، معرفت، اور انسانی یکجہتی کی علامت ہیں۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو ان شخصیات کی تعلیمات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں امن، مکالمہ اور روحانی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

مولانا رومی کی مثنوی معنوی اور شمس تبریز کی حکیمانہ گفتگو آج بھی دلوں کو مسخر کرتی ہے اور ایرانی ثقافت کی گہرائی اور وسعت کی نمائندگی کرتی ہے۔

ٹیگس