کابل میں ایران کے صحافی پر قاتلانہ حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i395423-کابل_میں_ایران_کے_صحافی_پر_قاتلانہ_حملہ
ایران کیلئے کام کرنے والے صحافی پر کابل میں فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • کابل میں ایران کے صحافی پر قاتلانہ حملہ

ایران کیلئے کام کرنے والے صحافی پر کابل میں فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کیمرہ مین علی رضا شریفی جو گزشتہ 10 سال سے ایران کے ٹیلی ویژن چینل کیلئے کام کر رہے ہیں ان کی گاڑی پر کل کابل میں موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت اب تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے وقت مطابق کیمرہ مین علی رضا شریفی کی اہلیہ اور بچے بھی ان کے ساتھ تھے تاہم وہ بھی اس حملے میں بال بال بچ گئے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔