ایران نے پھر کیا طاقت کا مظاہرہ+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i395880-ایران_نے_پھر_کیا_طاقت_کا_مظاہرہ_ویڈیو
مکران کے ساحلوں کے قریب، ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کا اصلی مرحلہ اتوار سے یا رسول اللہ کے مقدس کوڈ سے شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کے انفنٹری، آٹلری، اور انجینئرنگ کور کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ، بحریہ کے مختلف فلوٹس، فضائیہ کے جنگی جہاز اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران نے پھر کیا طاقت کا مظاہرہ+ ویڈیو

مکران کے ساحلوں کے قریب، ذوالفقار چودہ سو فوجی مشقوں کا اصلی مرحلہ اتوار سے یا رسول اللہ کے مقدس کوڈ سے شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کے انفنٹری، آٹلری، اور انجینئرنگ کور کے علاوہ، اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ، بحریہ کے مختلف فلوٹس، فضائیہ کے جنگی جہاز اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

فرضی دشمن کی الیکٹرانک معلومات اور سگنلوں کا پتہ لگانا اور انہیں سننا اور دشمن کے سگنلوں کو ناکارہ بنانا، مشقوں کے اہم ترین مرحلے میں شامل ہیں اور اس مقصد کے لیے، مخصوص الیکٹرانک نظام کے علاوہ ابابیل، یسیر، صادق، مہاجر اور سیمرغ جیسے ڈرون طیارے اور پی تھری ایف، آر ایف چار، بوئینگ سیون او سیون جیسے جاسوس طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔