Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم

ایران فلم "صحنہ زنی"، ہندوستان میں ہونے والے چنئی فلم فیسٹیول کی زینت بنے گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایرانی فلم صحنہ زنی، دوسری بار کسی بین الاقوامی فلمی میلے میں پہنچ گئی ہے اور چنئی فلم فیسٹیول کے دوران اس کی نمائش کی جائے گی۔ چنئی فلم فیسٹیول ہندوستان کا معتبر فلمی میلہ شمار ہوتا ہے، دو ہزار تین سے شروع ہونے والے چنئی فلم فیسٹیول کے دوران دنیا بھر کی بہترین فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔

یہ فلمی میلہ سولہ سے تئیس دسمبر تک چنئی شہر میں منعقد کیا جائے گا۔ ایرانی فلم صحنہ زنی اس سے پہلے، اٹلی میں ہونے والے سالرنو فلمی میلے کی منتخب فلموں میں شامل رہی ہے۔ یہ فلم تہران میں ہونے والے اڑتیسویں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ، بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔

ٹیگس