فن لینڈ کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایران کا طلائی تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397282-فن_لینڈ_کے_ٹیبل_ٹینس_مقابلوں_میں_ایران_کا_طلائی_تمغہ
فنلینڈ میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • فن لینڈ کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں ایران کا طلائی تمغہ

فنلینڈ میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں ایران کے کھلاڑی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امین احمدیان نے اپنے پہلے مقابلے میں ڈنمارک کے کھلاڑی پیٹرک کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے میں وہ سوئیزرلینڈ کے کھلاڑی ہارڈ مائر کو ہرانے میں کامیاب رہے۔

دوسرے دور میں ایران کے کھلاڑی نے یوکرین کے کھلاڑی کو شکست دی اور سیمی فائنل میں بیلا روس کے کھلاڑی کو تین زیرو سے ہرا دیا۔ فائنل میں ایرانی کھلاڑی احمدیان کا مقابلہ میزبان ملک فنلینڈ کے کھلاڑی الیکس سے ہوا جسے ایرانی کھلاڑی نے تین صفر سے ہرایا اور ٹیبل ٹینس کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہلسنکی میں ٹیبل ٹینس کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے بیس ملکوں کے ساٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔