جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397940-جوہری_معاہدے_جے_سی_پی_او_اے_کے_مشترکہ_کمیشن_کا_اجلاس_آج
جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج ویانا میں ہوگا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

جوہری معاہدے جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس آج ویانا میں ہوگا۔

ایران اور گروپ 4+1 کے درمیان جے سی پی او اے کے مشترکہ کمیشن کا آج جمعے کو اجلاس ہوگا۔

ارنا کے مطابق، یہ اجلاس ایران اور گروپ 4+1 کے خارجہ سکریٹری اور وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی سطح کا ہوگا جس کی سربراہی ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری کنی اور یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب انریک مورا کریں گے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 4+1 کے مابین مذاکرات کا یہ دور 29 نومبر کو شروع ہوا جس کا بنیادی مقصد ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے مکمل خاتمہ اور معاہدے کی بحالی ہے۔