Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کا افغان عوام کو پناہ دینے کا عمل قابل تعریف ہے : فلیپو گرینڈی

پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ایران کا مظلوم افغان عوام کو پناہ دینے کا سخاوت مندانہ عمل قابل تعریف ہے اور مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی ادارے ، ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپوگرینڈی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے زابل کے نیاتک میں عارضی  پناہ گاہوں کی تعمیر کے کام کے معائنے کے موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی جانب سے مہاجرین کو پناہ دینے کا سخاوت مندانہ عمل قابل تعریف ہے کہا کہ اقوام متحدہ، ممالک کے مسائل و مشکلات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

فلیپوگرینڈی نے یاد دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ کی کوشش ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام بحال ہوجائے۔

واضح رہے پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان پہنچے ہیں۔

 

ٹیگس