لبنان کے بارے میں یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ کا موقف دوغلی پالیسی اور ریاکاری کی انتہا: ایرانی وزارت خارجہ
Mar ۱۱, ۲۰۲۶ ۰۱:۲۰ Asia/Tehran
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے بارے میں یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ کے موقف کو دوغلی پالیسی اور ریاکاری کی انتہا قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسرائیل جب غزہ میں نسل کُشی کا ارتکاب کر رہا تھا، لبنان میں ہزاروں افراد کا قتلِ عام اور کئی ممالک پر حملے کر رہا تھا اور جب وہ غزہ اور لبنان میں بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا اُس وقت یورپی یونین خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی اور اس کے کئی رکن ممالک غاصب اسرائیلی حکومت کو ہتھیار بھیج رہے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ لبنان مزاحمت کر رہا ہے تو اچانک آپ کو بین الاقوامی حقوق کی یاد آگئی۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel