Jan ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں اومیکرون ٹیسٹ کٹ تیار

ایران کے صوبے اصفہان کے کاشان میڈیکل کالج نے اومیکرون کرونا کی پہلی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی۔

کاشان میڈیکل کالج کے سربراہ سید علی رضا مروجی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کٹ کے ذریعے کرونا کے مختلف ویرینٹ کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کٹ کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا تاہم کورونا ٹیسٹ کی ایک بہترین کٹ تیار کرلی گئی اور اس سلسلے میں دنیا کی دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اس کٹ کے معیار میں کوئی فرق نہیں ہے  جبکہ ایرانی کٹ کی قیمت ان کمپنیوں کی کٹس کے مقابلے میں کم ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چھبیس نومبر کو نئے کورونا ویرینٹ اومیکرون کا اعلان کرتے ہوئے اس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کورونا کا یہ ویرینٹ اب تک دنیا کے سو ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

ٹیگس