فٹسال کی عالمی درجہ بندی، تین ایرانی ٹاپ ٹین میں شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399182-فٹسال_کی_عالمی_درجہ_بندی_تین_ایرانی_ٹاپ_ٹین_میں_شامل
فٹسال کی عالمی درجہ بندی دوہزار اکیس میں تین ایرانیوں کے نام ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • فٹسال کی عالمی درجہ بندی، تین ایرانی ٹاپ ٹین میں شامل

فٹسال کی عالمی درجہ بندی دوہزار اکیس میں تین ایرانیوں کے نام ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

فٹسال کی عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی معتبر سائٹ پلینٹ نے دوہزار اکیس کے بہترین کھلاڑیوں اور ریفریوں کے انتخابات کا عمل شروع کردیا ہے۔
پلینٹ کی جانب سے بہترین گول کیپر اور ریفریوں کی فہرست میں دو ایرانی خواتین اور ایک مرد کا نام شامل ہے۔
ایران کی عالمی فٹسال ریفری گلارہ ناظمی اس شعبے میں دنیا کی ٹاپ ٹین ریفری بن گئی ہیں۔
اس فہرست میں ایران کی گول کیپر فرزانہ توسلی بھی دنیا کی ٹاپ ٹین فوٹسال گول کپیروں میں شامل ہیں۔
پلینٹ نے، ایران کی سونگون کاپر کمپنی کی فٹسال ٹیم کے گول کیپر علی رضا صمیمی کو بھی دنیا کے ٹاپ ٹین گول کیپروں میں شامل کیا ہے۔