دوڑ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی دھوم
Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
ترکی میں ہونے والے دوڑ کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، ایران کے سجاد ہاشمی نے چار سو میٹر کی دوڑ میں ، پہلی پوزیشن حاصل کی اور مقررہ فاصلہ سینتالیس اعشاریہ دو تین سیکنڈ میں طے کیا۔ ایران کے میلاد ناصح نے بھی چارسو میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ساٹھ میٹر کی دوڑ میں ایران کے رضا قاسمی نے چھے اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ کا ریکارڈ قائم کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
خواتین کے مقابلوں میں ایران کی مریم محبی نے چار سو میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ ستاون اعشاریہ ایک سات سیکنڈ میں طے کیا۔پندرہ سو میٹر کی دوڑ میں ایران کے میر مرادی پہلے نمبر پر رہے اور انہوں نے یہ فاصلہ تین منٹ باون سکینڈ اور چھیاسٹھ ملی سیکنڈ میں طے کیا۔