چین کے ساتھ جامع معاہدے کا آغاز ایران کی بڑی کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399638-چین_کے_ساتھ_جامع_معاہدے_کا_آغاز_ایران_کی_بڑی_کامیابی
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے، ایران چین پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کو تہران کی اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ  جامع معاہدے کا آغاز ایران کی بڑی کامیابی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے، ایران چین پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز کو تہران کی اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کا کہنا تھاکہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے ایران کو دنیا کے ساتھ اقتصادی لین دین سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے تہران اور بیجنگ کے درمیان پچیس سالہ معاہدے کا آغاز، ایرانی عوام کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حالیہ دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ معاہدے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔